منگلورو3؍اکتوبر (ایس او نیوز) منگلورو کو بنگلورو سے جوڑنے والے شیرڈی گھاٹ پر3اکتوبر سے مسافر گاڑیوں کے لئے آمد و رفت کی اجازت دیدی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بھاری برسات کے دوران زمین کھسکنے اور سڑک کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے نیشنل ہائی وے 75کے گھاٹ سیکشن پر گزشتہ کئی دنوں سے ٹرکوں اور بسوں کی آمد و رفت روک دی گئی تھی۔مرمت کاکام بڑی حد تک پورا ہوجانے کے بعد اب بسوں کے علاوہ دیگر مسافر بردار گاڑیوں کی آمد و رفت شروع کردی گئی ہے۔ مگر لاریوں اور مال بردار ٹرکوں پر ابھی پابندی باقی رہے گی۔ ضلع انتظامیہ کے افسران نے بتایا کہ ایک ہفتے تک ٹریفک اور سڑک کا جائزہ لینے کے بعد اگلے اقدام کا فیصلہ کیا جائے گا۔